کمشنر لیاقت چٹھہ سے کوئی تعلق نہیں ، ملک ریاض حسین مالک بحریہ ٹاؤن

malik riaz hussein
کیپشن: malik riaz hussein
سورس: google

 ویب ڈیسک  :  معروف پراپرٹی ٹائیکون  ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ ان کا کمشنر لیاقت حسین چٹھہ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے  بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض حسین کا کہنا تھاکہ ب بھی پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے، ہر کوئی بغیر کسی دلیل، منطق یا ثبوت کے مجھ پر یا میرے ادارے پر انگلیاں اٹھانے لگتا ہے۔ میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا۔ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، نہ سماجی اور نہ ہی کاروباری۔ 

  انہوں نے پیشکش کی ہے کہ ان کا اس سارے قضئے سے کوئی تعلق نہیں تاہم اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو تحقیقات کے لئے پیش کررہے ہیں۔

Watch Live Public News