کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی گونج سپریم کورٹ پہنچ گئی، اہم مشاورتی اجلاس 

کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی گونج سپریم کورٹ پہنچ گئی، اہم مشاورتی اجلاس 
کیپشن: The echo of Rawalpindi Commissioner's allegations reached the Supreme Court, the important consultative meeting

ویب ڈیسک: کمشنرراولپنڈی کے الزامات کی گونج سپریم کورٹ تک پہنچ گئی ہے۔اعلیٰ عدلیہ نےالزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلہ چیف جسٹس کی دیگر ججز کیساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انتخابات سے متعلق مقدمہ پر سماعت 19 فروری کو پہلے ہی مقرر ہے۔ پہلے سے مقرر کردہ مقدمہ میں ہی کمشنر راولپنڈی کے پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہےکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے بعد چیف جسٹس چیمبر میں ججز کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ جس میں چیف جسٹس سمیت 5 ججز شریک ہیں۔

مشاورت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیحی آفریدی شریک ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود ہیں۔

ججز کے درمیان کم شنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، الیکشن دھاندلی پر ازخود نوٹس لیا جائے یانہیں؟ یا کیا آئینی درخواست کو دیکھا جائے۔ مشاورت کے بعد ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا۔

Watch Live Public News