پاکستان کا ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان

پاکستان کا ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں ایرانی سفیر جو اس وقت ایران کے دورے پر ہیں کو واپس آنے سے روک دیا گیا ہے۔ تمام اعلیٰ سطحی دوروں کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آنے والے دنوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان جاری تھے یا طے شدہ تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایران نے پاکستان کی خودمختاری کی بلااشتعال اور کھلم کھلا خلاف ورزی کی، ایران کا حملہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ غیر قانونی عمل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان اس غیر قانونی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہوگی۔ ہم نے یہ پیغام ایرانی حکومت تک پہنچا دیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔