سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے

سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں ۔ سرفراز احمد نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کرلیا۔ سرفراز احمد نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ میچ میں اپنے نام کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 21 نصف سنچریاں اور 4 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں ۔ سرفراز احمد پاکستان کی طرف سے 3000 رنز بنانے والے 20ویں بیٹر جبکہ پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔