نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے سر پہ پاکستان سے جنگ لڑنے کا جنون ہمیشہ سوار رہتا ہے۔ مگر اس جنون کا مذاق اس وقت بن جاتا ہے جب کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ سامنے ہے کہ حکومت اپنے دانت پیسنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتی۔کتنے ہی بھارتی فوجیوں کی خودکشیوں پر خبریں سامنے آئیں، اب اترپردیش سے ایک تصویر سامنے آ گئی ہے۔ تصویر میں بھارتی پولیس کے اہلکار کو آپ سٹول سر پہ پہنے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ اہلکار ایک مظاہرہ کے دوران ڈیوٹی کر رہے ہیں جبکہ مظاہرین ان پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔جس پر پولیس اہلکار اپنا بچاؤ کرنے کی غرض سے سٹول اور ٹوکریاں اپنے سر پہ پہننے کے لیے مجبور ہیں۔ یہ مظاہرے ضلع اناؤ میں جاری ہیں جو ٹریفک حادثہ میں دو لوگوں کے ہلاک ہونے پر شروع ہوئے۔ مظاہریں نے مرکزی سڑک بھی بلاک کر دی۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت اپنے فوجیوں کو حفاظتی سامان تو مہیا کر نہیں سکتا، جنگیں لڑنے کیا خاک لڑے گا۔