پبلک نیوز: 23 مارچ کی پریڈ کے حوالے سے ملٹری پولیس نے اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق میجر محمد قاسم ملٹری پولیس کا کہنا ہے کہ " ملٹری پولیس کو اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے قائد اعظم کو جو گارڈ آف آنر پیش کیا تھا، ملٹری پولیس انتہائی پروفیشنل ہے اور کے جوان صلاحیتوں سے بھرپور ہوتے ہیں،ان کی ذمہ داریوں میں غیر ملکی مہمانوں کی آمدورفت اور اہم ایونٹس کی نگرانی شامل ہے۔
اپنی ڈیوٹی کے علاوہ ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو سب سے زیادہ یوم پاکستان کی پریڈ کا انتظار رہتا ہے، ملٹری پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان کو پریڈ گراؤنڈ کے وینیو میں لاتے ہیں۔
حوالدار ظفر ملٹری پولیس کا کہنا ہے کہ میری اور میری ٹیم کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہم وزیراعظم پاکستان کو وینیو میں لاتے ہیں،جب ہم پریڈ وینیو میں داخل ہوتے ہیں تو عوام میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔