بارکھان کےجنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئےکارروائیاں تیز

بارکھان کےجنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئےکارروائیاں تیز

ویب ڈیسک:ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کی ہدایت پر بارکھان کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کےلئے کارروائیاں مزید تیز کردی گئیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان کی جانب سے ہیلی کاپٹرکے ذریعے آگ بجھانے کی ڈیمانڈ پر پاک فوج کے 12کور سے ہیلی کاپٹرمانگ لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاہےکہ ہیلی کاپٹر میں بامبی بکٹ نصب کرکے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔اس تمام تر صورتحال این ڈی ایم اے حکام مکمل رابطے میں ہیں، جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارکھان کے دورافتادہ علاقے کے جنگلات میں اس وقت آگ لگی ہوئی ہے،آگ کو مزید پھیلنے سے روکنےکے لئے فوری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچاجاسکے۔

ڈی جی  پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پربارکھان کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں،امدادی ٹیموں کو  آگ بجھانے کے آلات سمیت دیگر سامان مہیا کردیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے کا عملہ اور امدادی سامان جلد بارکھان پہنچ جائیگا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بارکھان سے مکمل رابطے میں ہیں۔پی ڈی ایم اے کا عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-17/news-1710662216-4588.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-17/news-1710662216-4588.mp4