بھارت میں 19 اپریل سے عام انتخابات کا اعلان

بھارت میں 19 اپریل سے عام انتخابات کا اعلان
کیپشن: Announcement of general elections in India from April 19

ویب ڈیسک: بھارت میں عام انتخابات 19 اپریل کو شروع ہوں گے اور 4 جون کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی انتخابات سات مراحل اور چوالیس روز میں مکمل ہوں گے اور تین روز بعد چار جون کو نتائج آئیں گے۔ 

96 کروڑ 80 لاکھ رجسٹرڈ ووٹر لوک سبھا کے 543 ارکان منتخب کریں گے۔ آندھرا پردیش، سِکم، اروناچل پردیش اور اڑیسہ میں ریاستی اسمبلیوں کے الیکشن بھی عام انتخابات کے ساتھ ہوں گے۔