پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کے بیان نے ہلچل مچا دی

پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کے بیان نے ہلچل مچا دی
کیپشن: Qaisra Elahi
سورس: web desk

ویب ڈیسک:گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں قیصرہ الٰہی کا کہنا تھا کہ شوہر کے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئی، لیکن آر او آفس نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پرویزالٰہی کے ضمنی انتخابات کے لیے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آر او آفس آئیں، تاہم انہیں اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عملے کا موقف ہے کہ ریٹرننگ آفیسراندر موجود نہیں ہے۔ قیصرہ الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس تمام ڈاکومنٹس موجودہیں۔

ہمیں پچھلے چور دروازے سے اندر لے جانا چاہ رہے تھے، یہ وہ دروازہ ہے جہاں کاغذات چھینے جاتے ہیں۔

دوسری جانب قیصرہ الٰہی کی بہن سمیرا الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، یہ چاہتے ہیں ہمیں پکڑ کر جیلوں میں بند کردیں۔

Watch Live Public News