لاہور(پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیومین ریسورس کا تقرر کر دیا۔
سیرینا آغا 20 مئی سے پی سی بی ہیڈ کوارٹرزر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ سیرینا آغا نے برک بیک کالج، یونیورسٹی آف لندن سے ہیومین ریسورس منیجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔
وہ پاکستان، مڈل ایسٹ اور افریقہ میں ایچ آر کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ اس سے قبل ایک مقامی مینوفیکچرنگ کمپنی کی گروپ ہیڈ آف ایچ آر اور کینیا کی دو کمپنیوں میں بحیثیت کنسلٹنٹ کام کرچکی ہیں۔ سیرینا آغا مجموعی طور پر15 سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہیں۔