قرض کیلئے خاتون مردہ انکل کو لے آئی ، بنک والوں کے ہوش اڑ گئے،ویڈیو وائرل

woman in bank with a dead body
کیپشن: woman in bank with a dead body
سورس: google

ویب ڈیسک : برازیل کی ایک خاتون قرضہ حاصل کرنے کیلئے اپنے مردہ انکل کو بینک لے کر پہنچ گئیں، تاہم، پولیس نے انہیں بینک سے ہی گرفتار کرکے جیل پہنچا دیا۔    ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

 صبح ایریکا ڈی سوزا ویرا نونس نامی ایک خاتون مبینہ طور پر وہیل چئیر پر بیٹھے ایک بوڑھے آدمی کو ریو ڈی جنیرو کے ایک بینک لے کر پہنچیں، انہیں قرض حاصل کرنے کیلئے ایک شریک دستخط کی ضرورت تھی۔ اس حوالے سے جو ویڈیو سامنے آئی اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایریکا میت کے پاس کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں اور بظاہر اپنے انکل کا جھکتا ہوا سر تھامی ہوئی تھیں۔

ویڈیو کے مطابق ایریکا نے اس مردہ آدمی سے بات کرتے ہوئے اسے انکل کہتے ہوئے مخاطب کیا اس سے مالی دستاویزات پر دستخط کرنے کو کہا جس سے وہ 3,400 ڈالر کا قرض لے سکیں۔ ایریکا ویڈیو میں کہتی ہیں انکل، آپ سن رہے ہیں؟ آپ کو ( قرض کے معاہدے) پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ دستخط نہیں کرتے ہیں، تو کوئی راستہ نہیں ہے، کیونکہ میں آپ کی جگہ دستخط نہیں کر سکتی۔ خاتون نے مردہ شخص کی اکڑی ہوئی اپنی لنگڑی انگلیوں کے درمیان ایک قلم تھماتے ہوئے اور اسے سختی سے پکڑنے کی ہدایت بھی کی۔

بینک کے عملے کو شک گزرا تو پریشان عملے نے فوری طور پر پولیس کو فون کیا، جو وہاں پہنچی اور ایریکا کو گرفتار کر لیا۔بعد میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ متوفی، جس کی شناخت 68 سالہ پالو رابرٹو براگا کے نام سے ہوئی ہے، بینک پہنچنے سے کئی گھنٹے قبل ہی مر چکا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایریکا نے مردہ شخص سے قرض پر دستخط کرانے کی کوشش کی۔

Watch Live Public News