ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ ، 4 اہلکار شہید

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ ، 4 اہلکار شہید

(ویب ڈیسک ) ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ سے   4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن سگو کے مقام پر نامعلوم افراد  نے کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ کی ،  فائرنگ سے چار شہید ہو گئے۔ 

واردات کےبعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع کی جانب روانہ ہوگئی۔

دوسری جانب  ایک  انتہا پسند تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Watch Live Public News