دنیا کا وہ انوکھا شہر جہاں مچھلیوں کے بھی کوویڈ ٹیسٹ ہو رہے ہیں

دنیا کا وہ انوکھا شہر جہاں مچھلیوں کے بھی کوویڈ ٹیسٹ ہو رہے ہیں
چین کے شہر شیامین میں انسانوں کے ساتھ ساتھ مچھلیوں کے بھی کووڈ 19 ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین کے ساحلی شہر شیامین میں ماہی گیروں کے علاوہ شکار کی جانے والی مچھلیوں کے بھی کووڈ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔وائرس کو روکنے کے لئے اس شہر کی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اسی مقصد کے تحت ماہی گیروں اور ان کی شکار کی گئی مچھلیوں کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ ماہی گیروں کے ساتھ ان کے سامان کے بھی کووڈ ٹیسٹ ہوں کیونکہ کچھ ماہی گیر غیر ملکی جہازوں سے رابطے میں رہتے ہیں، جس وجہ سے نتیجہ کورونا وائرس کی 'درآمد' کی شکل میں نکلتا ہے۔ٹی وی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکام کس طرح سے کیکڑوں اور مچھلیوں کے کووڈ ٹیسٹ کر رہے ہیں، اب تک سمندری جانداروں میں وائرس کو دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔ جولائی کے آخر میں اس حکم کو جاری کیا گیا تھا مگر اب چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر وائرل ہوا ہے۔ اس سائٹ پر اس حوالے سے ہیش ٹیگ کو 12 کروڑ بار پڑھا جاچکا ہے اور ہزاروں افراد نے اس پر بات بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ چین میں زیرو کووڈ پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایک یا چند کیسز پر بھی سخت اقدامات کیے جاتے ہیں۔ جیسے پورے شہر میں سفری پابندیاں، لاک ڈائون اور ہر فرد کی کووڈ ٹیسٹنگ وغیرہ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔