(ویب ڈیسک )بلوچستان کے علاقے خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار کے علاقے سارونہ میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 11 بھیڑ و بکریاں بھی ہلاک ہوئی ہیں۔
آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔