ہری پور: سیشن جج پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

ہری پور: سیشن جج پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
کیپشن: ہری پور: سیشن جج پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

ویب ڈیسک: ہری پور میں تھانہ سٹی کے علاقے چھوہر شریف میں مسجد کے باہر جج پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں جج محمد فرید زخمی ہوگئے۔

محمد فرید اپر کوہستان میں سیشن جج تعینات ہیں، حملہ آوروں نے سیشن جج محمد فرید کو مسجد میں داخل ہوتے ہوئے نشانہ بنایا۔

جج محمد فرید کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیشن جج محمد فرید کو دو گولیاں لگی ہیں۔

Watch Live Public News