ویب ڈیسک: سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا اور اشفاق تارڑ کے بردار نسبتی کو ساتھ لے گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ علی پور چٹھہ میں اشفاق تارڑ کی رہائش گاہ پر مارا گیا ہے،چھاپے کے دوران گھر میں موجود اشفاق تارڑ کے برادرِ نسبتی کو حراست میں لے لیا گیا۔
اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ پولیس بیرونی دروازے کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، گھر کی تلاشی لی اور جو کاغذات ملے قبضے میں لے لیے۔ پولیس نے ہم سب گھر والوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
لواحقین نے مزید بتایا کہ اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں، جو لیاقت چٹھہ کے ساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے۔
دوسری جانب علی پور چٹھہ پولیس نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر چھاپے کی تصدیق کی ہے۔