دنیا میں پہلے الیکشن ہوتے ہیں بعد میں حکومت بنتی ہے ،یہاں نظام الٹا ہے،سراج الحق

دنیا میں پہلے الیکشن ہوتے ہیں بعد میں حکومت بنتی ہے ،یہاں نظام الٹا ہے،سراج الحق

(ویب ڈیسک ) سراج الحق نے کہا ہے کہ  میں پہلے الیکشن ہوتے ہیں بعد میں حکومت بنتی ہے لیکن یہاں نظام الٹا ہے۔

سراج الحق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ   پاکستان میں الیکشن کے بعد انتشار میں اضافہ ہوتا ہے، 1970 میں عوام کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو ملک ٹوٹ گیا ، عوام فیصلہ کچھ کرتی ہے اور نتا ئج کچھ اور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ الیکشن ملکی تاریخ کا آلودہ ترین الیکشن تھا ،حلقہ بندیوں پر تحفظات تھے مگر جلدی فائلیں بند کی گئیں۔

سراج الحق نے کہا کہ  کمشنر روالپنڈی سمیت دیگر کے ضمیر جا گ گئے تو کہاں جا ئیں گے ، جعلی الیکشن اور نتا ئج سے بننے والی حکومت چلتی نہیں، دنیا بھر کے اخبارات نے ان انتخابات کو نہیں مانا ۔

ان کا کہنا تھا کہ  مارشل لاء اور ایمرجنسی اس ملک کے مسائل کا علاج نہیں  ہے، ملک میں حقیقی اور جمہوری نظام لانے کیلئے جدو جہد کی جائے ، جماعت اسلامی نے دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ، اس طرح کے انتخابات جمہوریت کے دامن پر بد نما داغ ہیں ۔