عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں

عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں
لاہور ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جبکہ تونسہ کو خوبصورت بنانے کےلئے 50کروڑ بجٹ آنے سے پہلے ہی خرچ ہو چکے ہیں،بزدار حکومت اب غیر ملکی سربراہان اور وفد لاہور کی بجائے سیدھے تونسہ لے کر جائے گی، شہبازشریف نے لاہور کو عالمی معیار کا شہر بنایا ، عثمان بزدار نے لاہور کچرا کنڈی اور دنیا کاآلودہ ترین شہر بنادیا ہے۔ ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار لاہور کو خوبصورت نہیں بدبودار بنانے آئے ہیں،لاہور آلودگی میں پہلے نمبرپر،گندگی میں پہلے نمبر،مہنگائی میں بھی پہلے نمبر آگیا ہے، لاہور کے ساتھ سب سے بڑا مذاق بجٹ میں کیا گیا،لاہور کو عالمی معیار کا شہر بنانے کےلئے بجٹ میں صرف 50لاکھ رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی اور اور عثمان بزدار نے لاہور نوگوایریا بنادیا ہے، لاہور کے نام پر کھانے والی جماعت اور لوٹ مار کرنے والےنے لاہوریوں کو جاہل اور گدھے قراردیا، آئندہ الیکشن میں ”لوٹا پارٹی“کا لاہور سے مکمل صفایا ہوگا۔

Watch Live Public News