محرم کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا

محرم کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا
کوئٹہ :‌ملک میں محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخیر آزاد کی زیر صدارت آج شام بعد نماز مغرب ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات بشمول وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک منعقد ہوئے۔ اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی محرم الحرام 1445 کا چاند نظر نہیں آیا۔انہوں‌نے کہا کہ ملک کے بہشتر مقامات پر مطلع صاف رہا۔ ملک کے کسی مقام سے ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی. چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم محرم الحرام 1445 ہجری جمعرات 20 جولائی کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔