پارٹی کا نشان بلا ہماری وجہ سے نہیں گیا: بیرسٹر گوہر  کا اہم بیان آگیا

پارٹی کا نشان بلا ہماری وجہ سے نہیں گیا: بیرسٹر گوہر  کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Gohar Ali Khan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد درست فیصلہ تھا ہم فیصلے پر قائم ہیں ، شیر افضل مروت کے بیانات کو پارٹی کے بیانات مان سکتے ہیں وہ ہمارے ایم این اے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے اپنے ایک بیان میں کہا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی بات کرتے ہوئے کہا کہ رائے میں اختلاف ہوجاتا ہے ،کچھ ایسے لوگ تھے جو اس اہم فیصلہ سازی میں ہمارے ساتھ نہیں تھے نہ ہی وہ پس منظر جانتے تھے، شیر افضل مروت کے بیانات کو پارٹی کے بیانات مان سکتے ہیں وہ ہمارے ایم این اے ہیں ۔

اگر وہ کہتا ہے غلطی ہوئی تو یہ اس کی رائے ہے اسکی نظر میں غلطی ہوئی ہوگی ،کور کمیٹی 3 مرتبہ ملتی ہے یہ نا تو ن لیگ میں ہے نہ پیپلز پارٹی میں ہے ،علی امین گنڈاپور کی اچھائی ہے کہ وہ اپنی عوام کے لئے وزیر اعظم کے پاس آیا ہے ۔

ایک طرف وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھنا ضروری تھا اور دوسرا یہ کے ہماری پارٹی کا نشان بلا ہماری وجہ سے نہیں گیا،ساری دنیا جانتی ہے جو ہمارے ساتھ ہوتے تھے انہیں کیسے اٹھالیا جاتا تھا ،الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کا حلف اٹھایا میں اس کو سب حالات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہوں ۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ ہمیں لیول پلٰنگ فیلڈ نہ دینے کی الیکشن کمیشن کی ہی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن کو پوچھنے والا ادارہ پارلیمان ہے ،اسلام آباد میں جلسہ پر امن اور رات ہوگا،ہم آئندہ بائیکاٹ نہیں کریں گے، نہ ہی استعفیٰ دیں گے ،ہم بھرپور پارلیمانی سیاست کریں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ چیف کمشنر کو تعینات کرنے والا فیصلہ غلط نہیں تھا درست تھا،ایسے ہی ہےکوئی اچھا سمجھ کر لگایا جائے وہ غلط نہیں آئے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-18/news-1710786071-6737.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-18/news-1710786071-6737.mp4