9 مئی کو جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود 300 سے زائد خواتین کی فہرست تیار

9 مئی کو جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود 300 سے زائد خواتین کی فہرست تیار
لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور ان کی جلد گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے 300 سے زائد تین کیٹیگیریز پر مشتمل خواتین کی فہرست تیار کرلی ہے ۔ لسٹ میں وہ خواتین شامل ہیں جو 9 مئی کو جناح ہاوس کے اندر اور باہر موجود تھیں ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ لسٹ ٹیکنیکل اور انٹیلیجنس ذرائع سے تیار کی گئی ہے ، حکومت پنجاب سے منظوری کے بعد گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق زمان پارک میں شرپسندوں سے متعلق اسٹریٹجی بھی چند افسران تک محدود رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔