لاہور(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر
شعیب اختر نے اپنے
انسٹا گرام اکاؤنٹ پر
شاہد آفریدی سے متعلق گزشتہ دنوں ایک ویڈیو شئیر کی جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی۔ جس میں لیجنڈ فاسٹ باؤلر نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس بوم بوم آفریدی کے ساتھ درپیش
مسائل کی طویل فہرست ہے۔ لیجنڈری فاسٹ باؤلر
شعیب اختر نے جب حال ہی میں T20 ورلڈ کپ کے بعد
دبئی میں اپنے کچھ
کرکٹ دوستوں کے ساتھ دوبارہ ملاقات کی جن میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کے علاوہ شعیب ملک اور
شاہد آفریدی شامل تھے تو اس دوران کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس کو
شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو گئی۔ اس ویڈیو میں شعیب
شاہد آفریدی سے متعلق کچھ دلچسپ
مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ شاہد کے ساتھ میرا مسئلہ یہ ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔‘‘ اس کے علاوہ، وہ گیند کو مجھ سے کہیں زیادہ تیز مار سکتا ہے اور وہ بھی مجھ سے زیادہ مشہور ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور بڑا مسئلہ اس کے بالوں کا ہے، اس کے بال مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔ اس دوران
شاہد آفریدی نے بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور شعیب کو مشورہ دیا کہ اب نئی شرٹ تبدیل کر لو یہی نہیں بلکہ انہوں نے
شعیب اختر کوکالے رنگ کے علاوہ کچھ اور پہننے کو بھی کہا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب
شعیب اختر کو آفریدی کے ساتھ
دبئی میں دیکھا گیا تھا۔ 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھی دونوں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
یاد رہے کہ
دبئی انٹرنیشنل
کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا ICC مینز T20 ورلڈ کپ 2021 کا ٹائٹل جیت لیا تھا۔جس کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جوتے میں مشروب ڈال کر پیتے ہوئے جیت کا جشن منایا تھا۔ فاسٹ باؤلر نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے اس عمل پر بھی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے نا پسندیدگی کا اظہار کیا تھا.