’ عمران صاحب! اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں‘

’ عمران صاحب! اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب تین سال میں ملک کا حال کیا سے کیا کر دیا، ڈالر کی قیمت173، مہنگائی کی قیامت اور معیشت کی تباہی ، عمران صاحب آپ سے ملک نہیں چل سکتا، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ، اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں.

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ک ایف کے حوالے عوام اور ملک کو کر دیا، ملکی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی میں پہنچا دی، شرم کریں، بجلی کی قیمت11 روپے سے 24 روپے یونٹ کر دی، گیس کی قیمت 600 سے 1400 پر پہنچا دی ، عمران صاحب آپ نے آٹا 35 سے 80، چینی 53 سے 120 پر پہنچا دی. انہوں نے کہا نواز شریف کے پانچ سال عوام کو چینی 55 رہی، عمران صاحب آپ کے دور میں گھی 142 اور خوردنی تیل 340 ہوگیا، پٹرول 70 سے 138، ڈیزل 75 سے 135 پر پہنچا دیا، دوائی کی قیمت میں 300 فیصد ظالمانہ اضافہ کیا اور چائے کی قیمت 10 سے 25 کردی، نان کی قیمت 8 سے 25 ہوگئی، یہ کیا غریبوں کا احساس؟

مریم اورنگزیب نے کہا تین سال میں عمران صاحب نے جھوٹ پہ جھوٹ بولا، قوم کو دھوکے پر دھوکہ دیا، ملک اور عوام کے ساتھ کیا کر دیا ہے عمران صاحب تین سال میں عوام کو لوٹا اور صرف اور صرف جھوٹ بولا، ملک کی فارن پالیسی کا جنازہ نکال دیا، ملک کی خارجہ اور معاشی پالیسی کا جنازہ نکال دیا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے قومی اداروں کو متنازعہ اور اُن کا تماشہ بنا دیا، تین سال میں ملک کو تاریخی مقروض کر دیا ہے تین سال میں روزگار کا جنازہ نکال دیا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔