ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواستوں پر سماعت کی جس کے دوران بیرسٹرمحمد علی سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتوں کے لیے راہداری ضمانت منظور کر لی۔
بعد ازاں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کی۔
دورانِ سماعت عمرایوب نے کہا کہ ڈی چوک پراحتجاج کے بعد مجھے 22 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے،اسمبلی اجلاس کے لیے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔
عدالت نے عمرایوب کی راہداری ضمانت منظور کرکے 7 نومبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔