(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ آج شام تقریباً 4 بجے دو ڈاکٹروں ایک ای این ٹی ماہر اور ایک طبی ماہر اڈیالہ جیل میں خان صاب سے ملنے آئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی کہ الحمدللہ خان صاب خیریت سے ہیں اور آج ایک گھنٹہ ورزش کر چکے ہیں۔
بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ہم جلد ہی ان سے میڈیکل رپورٹس حاصل کریں گے اور میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا،میں پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو خان صاب کی صحت کے بارے میں فکر مند تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے ایک گھنٹے زائد انتظار کیا اور اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے تھے۔