ہمیں اچھے حالات دیکھائی نہیں دے رہے: خواجہ آصف

ہمیں اچھے حالات دیکھائی نہیں دے رہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ محمد آصف نے ورکر کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ اس وقت افراتفری کی فضا قائم ہے، ہمیں اچھے حالات دیکھائی نہیں دے رہے.

خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کنٹونمنٹ انتخاب میں فتح پر مبارک باد دینے کے لئے یہاں موجود ہے،میاں نوازشریف نے فتح پر مبارک باد کے میسج کئے، ہم شہباز شریف سمیت سب نواز شریف کے سپاہی ہیں، گزشتہ تین سال میں یہ فیصلہ کن سروے ہے، مسلم لیگ ن نے کنٹونمنٹ کے الیکشن میں 28 فیصد کامیابی حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف نے 27 فیصد جبکہ آزاد امیدوار 23 فیصد رہے، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہیے.

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو ہر جگہ سے میاں نواز شریف کے سپاہی جیتیں گے، کنٹونمنٹ الیکشن میں کامیابی میاں نواز شریف کی خدمت کا صلہ ہے، نواز شریف نے اسی مقام پر موٹروے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کر کے دیکھایا، پنجاب میں ملتان ,صادق آباد سے لے کر اٹک تک ترقی کی بنیاد 90 کی دہائی کے آخر میں شہباز شریف نے رکھی، ایل این جی کی ایمر جنسی میں بنیاد رکھی، میں اس کا گواہ ہوں، ہم عہد کیا تھا الیکشن سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے، ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی.

انہوں نے مزید کہنا 112 پر ڈالر چھوڑ کر گئےتھے، آج 172 پر ہے، اس وقت افراتفری کی فضا قائم ہے، ہمیں اچھے حالات دیکھائی نہیں دے رہے، کل نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی، انگلینڈ ٹیم نے دورہ کرنا اب وہ کیا فیصلہ کرتی ہے معلوم نہیں، حکومت کوئی ایک کارنامہ دیکھا دے جو اس نے پورا کیا ہو.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔