’عوام کے ساتھ2018میں دھوکا اور فریب کیا گیا‘

’عوام کے ساتھ2018میں دھوکا اور فریب کیا گیا‘

سیالکوٹ(پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ورکرزکنونشن سے خطاب میں کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی پرمبارکباددینے آیا ہوں، ن لیگ کے ارکان نواز شریف کے شاہین ہیں.

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز وہ علاقے ہیں جہاں پی ٹی آئی نے جنم لیا، سوا 3سالوں میں عوام کا دل بھر چکا ہے،مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے، آج چینی کی قیمت 110روپے تک پہنچ چکی ہے، ہمارے دور میں چینی کی قیمت55روپے سے زائد نہیں تھی. انہوں نے کہا نوازشریف کے دورمیں پی ایم ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا، یہ ہمارے دور کی تختیاں اتارکر اپنے نام کی لگارہے ہیں.

یہ سوچ کرعوام نے آپ کو ووٹ دیاکہ شائد تبدیلی آجائے،ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں کام سب اس کے خلاف کر رہے ہیں.

شہبازشریف نے مزید کہا سوا3سال بعد عوام نوازشریف اور ن لیگ کو یاد کر رہے ہیں، ہمارے دور میں اسپتالوں میں مفت دوائیاں ملتی تھی، ہمارے دور میں انعام کے طور پرمفت لیپ ٹاپ دیئے جاتے تھے، ہم ایٹمی طاقت ہونے کے باوجودبھیک مانگ رہے ہیں، عوام کے ساتھ2018میں دھوکا اور فریب کیا گیا، آج دن رات آئی ایم ایف سے قرضے مانگ رہے ہیں. انہوں نے کہا 50لاکھ گھروں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا، نوکری کیا دینی ہے آپ نے عوام سے نوکریاں چھین لی ہیں، عوام کو ان کی کرپشن کے خلاف جنگ کرنی ہوگی،آپ کو مہنگائی کے خلاف جنگ کرنی ہوگی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔