شیخوپورہ ( پبلک نیوز) شہر میں دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار ہو گئے۔ تھانہ بکھی کے علاقے نواب کوٹ میں 3 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی، ملزموں نے ماں کے سامنے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اہلخانہ پر بھی تشدد کیا۔ پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ تھانہ بھکھی کے علاقہ نواب کوٹ میں دلخراش واقع پیش آیا ہے 3 مسلح ڈاکوں نے ہاؤس رابری کے دوران ماں باپ کے سامنے اس کی جواں سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کاشتکار کے گھر 3 ڈاکووں نے لوٹ مار کی ڈاکوؤں نے گھر سے ہزاروں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے ہیں جبکہ ڈاکووں نے میاں بیوی کو رسیوں سے باندھ کر ان کے سامنے ان کی جواں سالہ بیٹی سے اجتماعی ذیادتی بھی کی ہے، متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دوران ڈکیتی ڈاکو گھر کے تمام افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں اطلاع ملنے پر پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئےتنیوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہےمتاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف دیا جائے گا اور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔