اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے ممکنہ خدشات ابھی تک ٹلے نہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) نے شہریوں کو متنبہ کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر این سی او سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے اہل افراد کے لیے اہم اطلاع ہے۔ این سی او سی کی جانب سے لکھا گیا کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے، وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی اس اہم ٹویٹ میں شہریوں کو مطلع کیا گیا کہ اتوار کا دن خصوصی طور پہ دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے۔