ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی، زما کے پی ایپ کا اجراء

ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی، زما کے پی ایپ کا اجراء
پشاور ( پبلک نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کا ای گورننس کی طرف ایک اور اہم قدم، وزیر اعلیٰ محمود خان نے محکمہ ایکسائز کے تحت ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے نظام کا اجراء کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے لیے زما کے پی کے نام سے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی حامل یہ موبائل ایپ برطانوی حکومت کے ادارے سب نیشنل گورننس پروگرام کی معاونت سے تیار ہوئی۔ اس ایپ کی مدد سے صارفین اپنے گھر بیٹھے ٹیکسوں کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر اس ایپ کے ذریعے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی ممکن ہوگی۔ اگلے مرحلے میں گاڑیوں کی دیگر ٹیکسوں اور پراپرٹی ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی بھی ممکن ہوسکے گی۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے علاوہ دیگر محکمے بھی اس ایپ کو اپنی آن لائن ٹیکس کولیکشن کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کی مدد سے تعلیمی بورڈ کے فیسوں کی بھی آن لائن ادائیگی کی جا سکے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔