ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی : الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی : الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 24 چارسدہ میں پی ٹی آئی جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بار بار تنبیہ کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کے نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کا بےدریغ استعمال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی بطور امیدوار نوٹس جاری کردیا گیا ہے،اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پی کے،وزیر قانون فضل شکور،مشیر معدنیات محمد عارف کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر چارسدہ نے 20ستمبر کو طلب کرلیا۔ ڈی ایم او کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کو یکساں ماحول میسر نہیں آ رہا، کیوں نہ وزیراعلیٰ کے پی پر ضمنی انتخاب کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے، ایسے رکاوٹیں ڈالی گئیں تو کیوں نہ امیدوار کو نااہل کرنے کی سفارش کردی جائے۔ جاری کردہ نوٹس میں ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔