برطانیہ نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا

برطانیہ نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا

پبلک نیوز: برطانیہ نے پاکستان کے بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا۔ برطانیہ کے سیکرٹری صحت نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جن لوگوں نے گزشتہ دس دنوں کے دوران سفر کیا ہے ان کو برطانیہ میں داخلہ پر پابندی ہو گی۔ برطانیہ یا آئرش پاسپورٹ رکھنے والے یا پھر وہ لوگ جن کے پاس برطانوی شہریت ہے، صرف داخل ہو سکیں گے لیکن اس شرط پر کہ وہ مسافر حکومت کی جانب سے مسنتد ہوٹل میں دس روز کے لیے قرنطینہ کریں گے۔

خیال رہے کہ برطانوی حکومت پر بھارت کو ریڈلسٹ میں شامل کرنے کے لیے پریشر تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔