کراچی میں خودکش دھماکا،پولیس اہلکارکاتہلکہ خیزویڈیوبیان سامنے آگیا

10:52 AM, 19 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکےکے بعد پولیس اہلکار کاتہلکہ خیزویڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق   کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکےکے بعد پولیس اہلکار کاویڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔ اٹک پمپ پر ہماری پوزیشن تھی،ہمیں ایک دھماکے کی آواز آئی،کچھ سیکنڈ کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں آئی۔

پولیس اہلکار نےمزید کہا کہ ہم جب پہنچے تو ایک دہشت گرد جس کے پاس ایک رائفل اور دو میگزین تھے،ایک گرنیڈ کا تھیلا تھا،دہشت گرد نے ہمیں دیکھتے ہی ہم پر فائرنگ شروع کر دی،ہم نے جوابی فائرنگ کی اور اس کے سر کا نشانہ بنایا اور مار دیا،دہشت گرد مٹی کے پیچھے چھپا ہوا تھا،جب ہم پہنچے تو گاڑی میں دھماکہ ہو چکا تھا۔

مزیدخبریں