لاہور ( پبلک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آگیا۔ متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گھی تین روپے 83 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ گوشت کی قیمت میں 5 روپے 20پیسے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ ٹماٹر 5 روپے 54 پیسے لہسن 37 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ زندہ مرغی کی قیمت میں 6 روپے 21 پیسے اضافہ ہوگیا۔ پھل، سبزیاں اور دالوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا ۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد تک پہنچ گئی۔ کم امدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 19.40فیصد ہو گئی۔ دال ماش، دال چنا، مسور خشک دودھ، چاول صابن، چائے آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔