نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی ضمانت منظور

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی ضمانت منظور
کیپشن: نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکادبنگ اعلان

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق  علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کیس کی سماعت چیف جسٹس ابراہیم خان نے کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو بہت پورا مقدمہ ہے،علی امین گنڈا پور کہاں تھا؟ 

وکیل علی امین نے کہا کہ ہمیں اس مقدمے کے بارے میں معلوم نہیں تھا،ڈی آئی خان بنچ نے پہلے ہی مقدمات  میں ضمانت دی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

علی امین گنڈاپورکی میڈیا ٹاک

پشاور میں سماعت کے بعد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پارٹی شمولیت کے لئے لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی کریں گے۔

علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں درج مقدمے میں راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں معاشی بحران کو ختم کرنے سے متعلق ان کی پارٹی بہت جلد اقدامات کرے گی۔

نوجوانوں سے متعلق نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیںگے، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگ لیں گے۔ساتھ ہی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ، ساڈا حق ایتھے رکھ’ یہی میرا نعرہ ہے۔