جوے کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ 11ساتھیوں سمیت گرفتار

جوے کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ 11ساتھیوں سمیت گرفتار
کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں سٹے اور جوے کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ 11 ساتھیوں سمیت پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 12 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چھاپے کے دوران شہر کا سب سے بڑا جوئے اور سٹے کا ماسٹر مائنڈ عمران عرف مانی پکڑا گیا۔ پولیس نے محمدی کالونی سے چلنے والے اڈے سے بھاری رقم بھی برآمد کی۔ گرفتار ملزم عمران عرف مانی کراچی کا سب سے بڑا جوے اور سٹے کے نیٹ ورک کا سربراہ ہے۔ عمران مانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔