کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
گوجرانوالہ(پبلک نیوز) قلعہ دیدار سنگھ پولیس کی بڑی کارروائی،کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی وقارعظیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو 14 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم علی رضا قلعہ دیدار سنگھ کا ہی رہنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے بچی کو سکول سے چھٹی کے وقت موٹرسائیکل پہ بٹھایا اور ساتھ لے گیا، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کیاہے۔ ایس پی سٹی وقار عظیم کا کہنا تھا کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے ساتھ دیگر ساتھی بھی تھے جن کی تلاش جاری ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔