رحیم یار خان میں کانگو وائرس کا ایک مشتبہ مریض جان کی بازی ہار گیا۔ شیخ زاید اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کانگو وائرس کے3 مزید مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق وائرس کی تصدیق کے لیے مریضوں کےنمونے قومی ادارہ صحت کوبھیج دیےگئے ہیں۔ کانگو وائرس آخر ہےکیا ؟ کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا مرض ہے اور کانگو وائرس مختلف جانوروں مثلاً بکری، بھیڑ، بھینس ،گائے اور اونٹ کی جلد میں پایا جاتا ہے۔اس مرض سے متاثرہ جانور ذبح کرنے کے دوران کسی شخص کے ہاتھ میں کٹ لگ جائے تو یہ وائرس انسانی خون میں شامل ہو جاتا ہے۔ کانگو وائرس کی علامات کیا ہیں؟ کانگو وائرس کا مریض تیز بخار میں مبتلا ہوتا ہے ، اسے متلی قے، سردرد، ، بھوک میں کمی، کمزوری، آنکھوں میں سوجن اور منہ میں چھالے ہوتے ہیں۔ اس مرض میں احتیاط کیا کریں؟ کانگو وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے لمبی آستینوں والی قمیض کا استعمال کرنا چاہیے۔