وزیراعظم نے جولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کو 25 لاکھ کا انعام 

وزیراعظم نے جولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کو 25 لاکھ کا انعام 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر جولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کے لیے 25 لاکھ روپے انعام دیا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے آپ نے قوم کے لیے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ آپ کی ، محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستانی ایتھلیٹ اور جولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جولین تھرو جیسے کھیل کی ترویج کے لیے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔ حکومت ملک میں ایتھلیٹکس سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ حکومت دیہی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم اور رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News