ارشد پاکستان کی شان ہیں، امید ہے پاکستان اولمپک میں گولڈ میڈل جیتےگا

 (لاہور) محمد شکیل خان: وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ ارشد پاکستان کی شان ہیں، دہائیوں کی بعد پاکستان کی اولمپک گولڈ میڈل کی امید قائم ہوئی ہے۔

  وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے اولمپئن ارشد ندیم سے ملاقات کی، پیرس اولپمکس  کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ارشد ندیم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ 

فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ ارشد پاکستان کی شان ہیں۔ دہائیوں کی بعد پاکستان کی اولمپک گولڈ میڈل کی امید قائم ہوئی ہے۔ انشاءاللہ پیرس اولپمکس میں ارشد پاکستان کے لئے ٹریک اینڈ فیلڈ کا پہلا میڈل حاصل کریں گے۔ 

وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ ارشد کی ٹریننگ کے لئے جو بھی وسائل درکار ہونگے فراہم کئے جائیں گے۔ محکمہ سپورٹس کی جانب سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ارشد کی ٹریننگ کی سہولت کے لئے فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔ 

انہوں نے اس بات کی یقین دھانی کروائی کے ارشد ندیم سٹیڈیم میاں چنوں میں تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے گا۔ 

اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان کے لئے گولڈ میڈل کے حصول کے لئے پرعزم ہوں اور وزیر کھیل پنجاب کے تعاون پر بھی مشکور ہوں۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔