اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سےمتعلق بڑی خوشخبری

اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سےمتعلق بڑی خوشخبری
کیپشن: اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سےمتعلق بڑی خوشخبری

پبلک نیوز: اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقہ روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق   اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم  نے کہا ہے کہ میں ساؤتھ افریقہ میں پانچ ہفتے کی ٹریننگ کروں گا،رمضان  اور عید کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں،میں نے دو ماہ پاکستان میں ٹریننگ کی میرے لیے مزید دعا کریں،میرے  گھٹنے کی انجری  تھی اور میں نے سرجری کرائی،میرا ری ہیب مکمل ہو چکا ہے میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

ارشد ندیم  نے مزید کہا ہے کہ اولمپکس نزدیک ہیں اس کے لئے محنت کر رہا ہوں،اسپورٹ کرنےپر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔کوچ سلمان اقبال نے بہت اچھی کوچنگ کی۔