(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ دوسرے ٹیسٹ میں انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز برینڈن کنگ کو فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی،کمر کی تکلیف کے باعث برینڈن کنگ بیٹنگ نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 103رنز بنالیے اور اسے پاکستان ٹیم کے خلاف 60 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم میزبان ٹیم کے 344 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں387 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی ، جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 103رنز بنالیے۔