قومی ٹیم کو ویمنز ایشیا کپ سے قبل بڑا دھچکا، نجیہہ علوی انجری کے باعث باہر

قومی ٹیم کو ویمنز ایشیا کپ سے قبل بڑا دھچکا، نجیہہ علوی انجری کے باعث باہر

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر نجیہہ علوی گھٹنے کی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے پی بی سی کا کہنا ہے کہ نجیہہ نے بائیں گھٹنے کے پچھلے حصے میں درد کی شکایت کی تھی۔ اسکینز میں ممکنہ انجری کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے انہیں بحالی کے پروگرام پر ڈال دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نجیہہ علوی کی صحتیابی میں تقریباً 4 ہفتے لگنے کا امکان ہے۔قومی ٹیم میں نجیہہ علوی کی جگہ صدف شمس کو شامل کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صدف شمس اب تک 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔

یاد رہے کہ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں ہوگا۔ پاکستان یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف  اپنا پہال میچ کھیلے گی ۔

Watch Live Public News