اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ گذشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کر دی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔