لانگ مارچ ختم: عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

لانگ مارچ ختم: عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں اور لانگ مارچ کے شرکا کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے۔ عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو خطاب کے دوران حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا کہ ہماری تحریک نہیں روکے گی، 26 نومبر کو شفاف انتخابات کا مطالبہ کریں گے، ساری قوم مل کر ہمارے ساتھ جدوجہد کرے اور سب سے اگلے ہفتے پنڈی میں ملاقات ہوگی۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اپنی اسٹیبلشمنٹ نے ان کو کرپٹ کہا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ایک دم یہی لوگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کے لیے ٹھیک ہو گئے ہیں، مان لیتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے سازش نہیں کی مگر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد تو روک سکتے تھے نا۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری فیڈرل پارٹی ہے اور فیڈرل پارٹی ہی ملک کو بچا سکتی ہے ملک کی فوج ملک کو اکھٹا نہیں رکھ سکتی، انہوں نے قانون بدل کر 1100 ارب روپیہ ہضم کر لیا ہے، اس پر انہیں جو ہرجانہ ہوگا پاکستانی قوم دیکھے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔