لاہور: پنجاب میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ایک ہفتے کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ماسک لازمی پہننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ماسک پہننے کی پابندی زیادہ ایئر کوالٹی انڈکس والے اضلاع کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب کے اضلاع میں ایک ہفتے کے لیے لازمی قرار دیا گیا ، گوجرانولہ، گجرات، ناروال، منڈی بہاوالدین ، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں بھی ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ان شہروں میں ماسک کی پابندی 20 نومبر سے 26 نومبر تک لاگو ہو گی۔ اس حوالے سے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صحت ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے، عوامی اپنی صحت کی خود حفاظت کریں اور احکامات پر عمل کریں۔