اسٹاک مارکیٹ دسمبر 2024 تک 75 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، ماہرین کی پیشگوئی

اسٹاک مارکیٹ دسمبر 2024 تک 75 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، ماہرین کی پیشگوئی
کراچی : ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسیچنج تیزی کے باعث دسمبر 2024 تک 75 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق موجودہ تیزی کا رجحان جاری رہ سکتا ہے جس میں 31 فیصد تک اضافہ کا امکان موجود ہے، فروری میں انتخابات بعد نئی حکومت، آئی ایم ایف معاہدہ اور شرح سود میں ممکنہ کمی سے مارکیٹ میں زبردست تیزی متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی پرائس ارننگ دیوالیہ ہونے والے ممالک گھانا اور سری لنکا سے کم ہے، 2024 میں متوقع معاشی استحکام کے باعث پہلی سہ ماہی میں شرح سود 7 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے دسمبر 2024 تک شرح سود 15 فیصد پر پہنچنے کی توقع ہے، سال 2024 میں نئے آئی ایم ایف پروگرام کا بھی امکان ہے، سال 2024 میں بینکنگ، سیمنٹ، پیٹرولیم اور بیوریج انڈسٹری کے شیئرز میں تیزی کا رجحان رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔