پنجاب میں سمارٹ تھانے بنائے جائیں گے، محسن نقوی

پنجاب میں سمارٹ تھانے بنائے جائیں گے، محسن نقوی
لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سمارٹ تھانے بنائے جائیں گے، 20،20سال سے بیٹھے پولیس افسران کی جگہ نوجوان آفسر تعینات کررہے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز برکت مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکزبننے سے پولیس اورعوام کاباہمی رابطہ بڑھے گا۔ خدمت مرکزسے پولیس کی کارکردگی اورتاثر بہتر ہوگا۔ آئندہ دنوں میں مزید خدمت مراکز کا افتتاح ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ لاہورشہر میں ایف آئی آر درج نہ ہونے کی شکایاتیں نہیں ملتیں۔ مانا والہ میں بچے کے جاں بحق ہونے کے ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی،ایس ایچ او کو راجن پور ٹرانسفر کردیا۔ دیگر شہروں میں ایف آئی آردرج نہ ہونے کی شکایات موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کے 750تھانے اپ گریڈ کرنے کیلئے 1.9ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔ لاہور کے 10تھانوں کے لئے اراضی اور عمارت کے فنڈز دے دیئے ہیں۔ پنجاب میں سمارٹ تھانے بنائے جائیں گے۔ 20،20سال سے بیٹھے پولیس افسران کی جگہ نوجوان آفسر تعینات کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی مد میں پولیس کو 1ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔ فیلڈ آفیسر کے پاس گاڑی ہونی چاہیے۔ پوری کوشش ہے کہ ہمارے ہوتے ہوئے کسی کو کرپشن کا موقع یا جواز نہ ملے۔ پٹرول کی قیمت کی کم ہونے پر کرایوں میں 10سے 15فیصد کمی کرائی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو کرسکتا ہوں کروں گا۔ جیتنے بھی پراجیکٹس جاری ہیں،کوشش ہے کہ الیکشن سے پہلے مکمل کرکے جاؤں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔