عام انتخابات اسی سال اکتوبر میں کروالیے جائیں گے

عام انتخابات اسی سال اکتوبر میں کروالیے جائیں گے
لندن : ( پبلک نیوز ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی اسی سال اکتوبر کے اردگرد الیکشنز کروا لئے جائیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پبلک نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،حکومت میں آتے ہم نے معیشت کو سنبھالا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہماری پارٹی آئینی طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔ اسحاق ڈار نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سابق حکومت نے51بلین ڈالر جی ڈی پی کو کم کیا،کورونا کے دوران ساری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا،سیٹ اپ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پرکھڑا کردیا، انہوں نے جاتے جاتے جان بوجھ کرپٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیں۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں شہباز شریف کی قیادت میں بحرانوں پرقابوپالیاجائےگا، ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کی ضرورت ہے ، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔ انہوں‌نے بتایا کہ 2016میں پاکستان دنیا میں معیشت کے لحاظ سے20ویں نمبرپرتھا۔ ہمارے دور حکومت میں چینی50سے55کے درمیان تھی،گزشتہ حکومت میں آٹا چینی کی قیمتیں دگنی ہوگئیں تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر برے حالات میں اناسی روپے سے باون روپے کا ہوسکتا ہو تو اب بھی ایک سو ساٹھ کا ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں اور میاں صاحب میڈیکل رپورٹس اور ٹیسٹ کا نتیجہ آنے کے بعد اکھٹے ہی واپس آئیں گے، ہماری کوشش ہو گی اسی سال اکتوبر کے اردگرد الیکشنز کروا لئے جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔