شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید22 اپریل کو ہوگئی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید22 اپریل کو ہوگئی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی. تفصیلات کے مطابق عید کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں ہوئے۔ مركزی اجلاس میں ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف بعض جگہ پر مطلع ابر آلود تھا ، پورے ملک میں کہیں سے بھی شہادت موصول نہیں ہوئی ، متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔